چیئرمین ایف بی آر ،گورنر سٹیٹ بینک کی چھٹی
04 May 2019 (00:07) 2019-05-04

اسلام آباد : گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور چیئرمین ایف بی آرجہانزیب خان کو عہدوں سے ہٹادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ،وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان اور گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو عہدوں سے ہٹا دیا۔ وزیراعظم نے گو رنراسٹیٹ بینک سے استعفیٰ طلب کر رکھا تھا جو کہ وزارت خزانہ کے ذریعے وزیراعظم سیکرٹریٹ کوبھجوایا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آرجہانزیب خان کوبھی عہدے فارغ کر دیا گیا چیئرمین ایف بی آرکوہٹانے کا فیصلہ اسدعمرکی وزارت کے دوران ہوگیاتھا کیونکہ چیئرمین ایف بی آرنے موقف اختیار کیا تھا کہ اثاثے ڈیکلریشن اسکیم وزیراعظم کی ہدایت پرتیارکی گئی اس لیے وہ اس پر عمل نہیں کریں گے جس پر وزیراعظم نے اظہارِناراضگی کیا تھا۔


ای پیپر