Photo Credit Yahoo

ٹوئٹر نے اپنے ہی صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
04 مئی 2018 (22:55) 2018-05-04

سان فرانسسکو: ٹوئٹر کی جانب سے اپنے صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے پاس ورڈز تبدیل کر لیں۔ فیس بک کے بعد اب ٹویٹر کے بھی کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا ہے۔ سسٹم میں خرابی کے باعث آئی ڈی اور پاس ورڈز ظاہر ہو گئے۔

کمپنی کے مطابق پاس ورڈز جو کہ خفیہ کوڈز میں رکھے جاتے ہیں تاہم سسٹم میں خرابی کے باعث عام ٹیکسٹ کی صورت میں ظاہر ہو گئے ہیں لیکن اب اس خرابی کو دور کر لیا گیا ہے۔


ای پیپر