Photo Credit INP

الیکشن کے بعد ضرورت ہوگی تو عمران خان سے اتحاد کر لیں گے:آصف زرداری
04 مئی 2018 (22:46)

لاہور :پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد ضرورت ہوگی تو عمران خان سے اتحاد کرلیں گے ،نواز شریف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ،بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطر شہید ہوئے لیکن میاں صاحب نے مغل بادشاہ اور شہزادہ سلیم بن کر ہماری جمہوریت کیلئے کی گئی جدو جہد کمزوری کر دی ،اب ہمارے پاس کمزور جمہوریت ہے جسے کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے ،اس سے بڑا سانحہ کیا ہو گا ملک کے لیے ،بلاول بھٹو اور میری  عمر میں فرق ہے اس لیے دونوں کی سیاست مختلف ہو سکتی ہے ۔

آصف زرداری نے کہا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی تو پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگیا لہذا الیکشن کے بعد ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد ہوجائے گا، ہم اپوزیشن اور حکومت دونوں میں بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے پہلے بھی حکومت کی ہے، ہمیں وزیراعظم ہائوس دیکھنے کا کوئی شوق نہیں، انہوں نے نہیں دیکھا لہذا انہیں وزیراعظم ہائوس دیکھنے کی جلدی ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ خلائی مخلوق کے بارے میں پہلے میاں صاحب بتائیں کیوں کہ وہ نہ صرف ان کو استعمال کرتے رہے ہیں بلکہ ان کے خلائی مخلوق کے ساتھ قریبی تعلقات بھی رہے ہیں، 1988 میں چھانگا مانگا، حمید گل سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ یہ رہے ہیں جب کہ اصغر خان کیس میں بھی ان کا اہم کردار ہے اور یہ ساری خلائی مخلوق ان کے ساتھ چلتی رہی ہیں۔


ای پیپر