Photo Credit Yahoo

اگلے انتخابات میں بھی فتح مسلم لیگ (ن) کامقدر ہے :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
04 مئی 2018 (21:59)

کہوٹہ /نڑھ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں بجلی کے مسائل 100فیصد حل ہوچکے ہیں، مسلم لیگ ( ن ) نے ملکی معیشت کو مضبوط ، شرافت اور خدمت کی سیاست کی ، ہمارے مخالفین کسی اور قسم کی سیاست کرتے ہیں،گالم گلوچ ، بہتان تراشی کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ، پاکستان میں جہاں مرضی چلے جائیں آپ کو مسلم لیگ ( ن ) اور نواز شریف کے کام نظرآئیں گے، جمہوریت کا تسلسل چلتا رہتا ہے اور پاکستان کے مسائل حل ہوتے رہتے ہیں،، اگلے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ( ن ) ہی کامیاب ہوگی۔

وہ جمعہ کو کروٹ پن بجلی منصوبے کی سائیٹ کا دورہ کرنے کے بعد کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔اس دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کہوٹہ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ہے، اس علاقہ کے نوجوان ہمیشہ صف اول میں پائے گئے ، کہوٹہ کے نوجوان بہادری اور شجاعت میں اپنی مثال آپ ہیں، آپ پاکستان میں جہاں مرضی چلے جائیں آپ کو مسلم لیگ ( ن ) اور نواز شریف کے کام نظرآئیں گے، جیسے، موٹروے، اسپتال، کالج، اسکول آپ دیکھ لیں آپ کو مسلم لیگ ( ن ) کی اور نواز شریف کی مہر نظر آئے گی، پاکستان کے عوام نے جولائی میں فیصلہ کرنا ہے، جو فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے وہی فیصلہ ہوتا ہے، جمہوریت کا تسلسل چلتا رہتا ہے اور پاکستان کے مسائل حل ہوتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کیے گئے فیصلے پورے کیے گئے، شرافت اور خدمت کی سیاست کی ہے، ہمارے مخالفین کسی اور قسم کی سیاست کرتے ہیں۔ گالم گلوچ ، بہتان تراشی کی سیاست کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ، اگلے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ( ن ) ہی کامیاب ہوگی ۔ مسلم لیگ ( ن ) نے ملک بھر میں ترقیاتی کام کیئے ہیں۔

ملک کی آئندہ قیادت کا فیصلہ پاکستان کے عوام نے کرنا ہے۔ فتح مسلم لیگ ( ن ) کا مقدر بنے گی، مسلم لیگ ( ن ) نے ملکی معیشت کو مضبوط کیا، ہمارے مخالفین پاکستان کی سیاست نہیں کرتے، ملک میں بجلی کے 100فیصد مسائل حل ہوچکے ہیں۔دریں اثناء وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے قریبی علاقے کروٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کروٹ پن بجلی منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ بھی لیا، اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کروٹ پن بجلی منصوبے سے 720میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، منصوبہ دریائے جہلم پر پانی کے بہاﺅ کی سمت لگایا گیا ہے، منصوبے سے دو ہزار افراد کےلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ منصوبہ سی پیک کا ترجیحی حصہ ہے.

جس کے ذریعے 85فیصد مقامی افراد کو روزگار حاصل ہو گا، دریائے جہلم پر لگایا جانے والا یہ چوتھا پن بجلی منصوبہ ہے، اس منصوبے پر بننے والا ڈیم ساڑھے 95میٹر بلند ہے،ڈیم میں 152ملین کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہو گی، ڈیم کی لمبائی 27کلومیٹر ہو گی۔


ای پیپر