امریکہ ٗایران کیساتھ  جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے : اقوام متحدہ
04 مئی 2018 (11:47) 2018-05-04

نیو یا رک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گوتریز نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کیے جانے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے ۔


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر معاہدہ باقی نہ رہا تو اس صورت میں جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے جب تک اس سے بہتر متبادل سامنے نہیں آتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں کیے جانے والے اس معاہدے کے ناقد ہیں اور اس معاہدے کو'پاگل پن' قرار دے چکے ہیں۔ وہ آنے والے ہفتوں میں یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ وہ سنہ 2015 میں ہونے والے اس معاہدے میں شامل رہیں یا نہیں۔دوسری جانب یورپی ممالک کے رہنما صدر ٹرمپ کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جوہری معاہدے کو منسوخ نہ کریں۔


فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اتفاق کیا تھا کہ موجودہ جوہری معاہدہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔منگل کو ہی اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے 'خفیہ ایٹمی فائلیں' افشا کی تھیں جن میں الزام لگایا گیا تھا کہ ایران نے خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش کی تھی۔


ای پیپر