بھارت نے جنگی جنون میں پاگل ہو کر کیا ریکارڈ بنا ڈالا ؟
04 مئی 2018 (10:48) 2018-05-04

نیو یارک : بھارت دنیا میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والے پانچ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا۔


امریکی یونیورسٹی کی رپورٹ کے مطابق 2017 میں بھارت کے دفاعی اخراجات ساڑھے پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 64 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے اور وہ فرانس کو پیچھے چھوڑ کر بھاری دفاعی اخراجات والے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق امریکا610ارب ڈالرز کے دفاعی اخراجات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ چین دوسرے نمبر پر ہے جس کے دفاعی اخراجات 228 ارب ڈالرز ہیں۔سعودی عرب تیسرااور روس چوتھا سب سے زیادہ دفاعی اخراجات کرنے والا ملک ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے دفاعی اخراجات کا 63 فیصد تنخواہوں کی ادائیگی میں صرف ہوتا ہے۔


ای پیپر