نو منتخب سینیٹر فیصل واوڈا اور اینکرپرسن سعدیہ افضال کی شادی کی تصدیق 
سورس:   فائل فوٹو
04 مارچ 2021 (22:45) 2021-03-04

اسلام آباد: پاکستان میں حالیہ سینیٹ انتخابات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور نو منتخب سینیٹر فیصل واوڈا اور نیوز اینکر سعدیہ افضال کی شادی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جمع کروائے گئے ایفی ڈیویٹ میں سعدیہ افضال کو بطور دوسری بیوی ظاہر کیا ہے۔فیصل واوڈا کی پہلی بیوی نازل واوڈا سے تین بیٹیاں الیزے واوڈا، شنایا فیصل اور میشا فیصل ہیں۔ 

دلچسپ امر یہ ہے کہ فیصل واوڈا کے سینیٹر منتخب ہونے پر سعدیہ افضال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر جاری کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور لکھا ’سینیٹر صاحب آپ کو بہت بہت مبارکباد!!!‘ اور اس کیساتھ انہوں نے دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔ 

اس پوسٹ کے سامنے آنے کے کچھ ہی دیر بعد کمنٹس کی بھرمار لگ گئی اور صارفین کی جانب سے یہ کہا جانے لگا کہ دونوں نے شادی کر لی ہے لیکن دونوں کی جانب سے ہی اس بارے میں کوئی تردید کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی تصدیق کی گئی تاہم سعدیہ افضال نے صا رفین کے کمنٹس پر کچھ اس انداز میں جواب دینا شروع کیا جس سے یہ ظاہر ہونے لگا کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ 

بشکریہ(نیو نیوز)


ای پیپر