Senate Election 2021 For Chairman Senate and Deputy Chairman
04 مارچ 2021 (22:10) 2021-03-04

اسلام آباد :سینٹ الیکشن میں بڑے اپ سیٹ کے بعد حکومت کیلئے نیا چیلنج چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا آگیا ،وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینٹ کیلئے صاد ق سنجرانی کو ایک دفعہ پھر میدان میں اُتار دیا ، سینیٹ الیکشن کے بعد چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ 

چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب سے قبل وزیر اعظم عمران خان خود اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے پارلیمنٹ کے فلور پر6 مارچ بروز ہفتہ کو آئینگے ،جہاں وزیر اعظم عمران خان سینٹ الیکشن سے بھی بڑے معرکے کیلئے میدان میں اُترینگے ۔

سینٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب 12 مارچ دوپہر کو ہوگا ، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریٹائر ہونے والے سینیٹرز کی مدت 11 مارچ کو ختم ہو جائے گی ، جس کے بعد 12 مارچ کو صبح کے اوقات میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے ، جب کہ 12مارچ کو ہی دوپہر میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔


ای پیپر