چیئرمین سینیٹ کے لئے صادق سنجرانی نے رابطہ مہم شروع کردی
سورس:   File photo
04 مارچ 2021 (21:38) 2021-03-04

اسلام آباد، چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لئے صادق سنجرانی نے رابطے شروع کردیئے 

چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے صادق سنجرانی نے رابطہ مہم شروع کردی  ، موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چوہدری پرویز الہٰی اور ایم کیوایم رہنما خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے ۔ 

مسلم لیگ ق اور ایم کیوایم رہنما  نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرا دی ۔چیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی کی سراج الحق سے بھی ملاقات ہوئی ہے  ۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے کل ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ حالیہ سینیٹ انتخاب میں منتخب ہونے والے سینیٹرز 12 مارچ کو حلف اٹھائیں گے جس کے بعد نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی ہوگا۔حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو ہی دوبارہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے قوی امکان ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا جائے۔


ای پیپر