Maryam Aurangzeb,Imran Sahib,resigned,showing pride
04 مارچ 2021 (20:16) 2021-03-04

اسلام آباد : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آج غیرت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیتے۔ ‎عمران صاحب نے آج اُدھار کی کُرسی پہ بیٹھ کر خطاب کیا‎۔آپ جن کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں اُن سے ہی اعتماد کا ووٹ لیتے شرم آنی چاہئے۔عمران صاحب آپ جن کو بکاؤ مال کہہ رہے ہیں وہ آپ کو کھوئے ہوئے اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‎عمران صاحب جو اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیںقوم کو عمران صاحب کا آخری خطاب مبارک ہو ۔عمران صاحب کہا تھا نا روئیں ، چیخیں ماریں یا پیٹیں یوسف رضا گلانی صاحب الحمدللّٰہ جیت چُکے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قوم نے ہارے ہوئے شخص کا ہارا ہوا خطاب سنا ‎ ٗوہ کون سی جمہوریت ہوتی ہے جس میں ووٹ چوری کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم قوم پر مسلط کردیاجائے ؟‎اربوں روپے میں سینٹ کے ٹکٹ بیچ کر عمران صاحب نے قوم کو ایمان داری کا لیکچر دیا ‎کروڑوں روپے بانٹ کر چیئر مین سینٹ کا الیکشن  اور 2018  کا الیکشن چوری کر کے عمران صاحب کو پیسہ چلانے کا خیال آگیا ؟۔

انہوں نے کہا کہ  ‎اپنے ہی ارکان کو چور کہتے ہیں، پھر انہی چوروں سے اعتمادکا ووٹ بھی لیں گے؟ کوئی شرم؟کوئی حیا؟‎آپ نے حفیظ شیخ کے ہارنے کا غصہ اپوزیشن، الیکشن کمیشن اور پاکستان کے عوام پر نکالا۔رٹے رٹائے خطاب کے ڈرامے چھوڑیں، سامان باندھیں اور قوم کی جان چھوڑیں‎۔


ای پیپر