Chief-Minister-Punjab-Sardar-Usman-Buzdar new task to save Senate Chairmain Seat
04 مارچ 2021 (20:00) 2021-03-04

لاہور :ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو اہم ٹاسک سونپ دیا ،وزیراعلی  عثمان بزدار کو اراکین قومی اسمبلی سے رابطوں کی اہم ذمہ داری مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس میں جہاں پنجاب کی طرف اشارہ کیا گیا وہیں حکومت نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی پارٹی اراکین سے رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعلی عثمان بزدار  نے پنجاب سے تعلق رکھنے والےاراکین قومی اسمبلی کو آچ عشائیہ پر مدعو کرلیا۔

پنجاب ہائو س میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اراکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دینگے ،  چیئرمین سینٹ  صادق سنجرانی کی انتخابی مہم کے لئے بھی اپنا کردار ادا کریں گے، وزیراعلی آئندہ دو روز   ارکان قومی اسمبلی سے رابطے میں رہیں گے ، وزیراعلی نے لاہور میں اپنی مصروفیات ترک کردیں۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی پنجاب بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے قبل پنجاب میں بھی بڑی تبدیلی لانے کا عندیہ دیدیا ،انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کب اور کس کیخلاف لانی ہے یہ ہم بتائینگے ،بلاول کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی حکمت عملی کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم پر ہی طے ہو گی ، بلاول بھٹو نے پہلے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پنجاب کو بچائیں گے،ہر فورم پر حکومت کا مقابلہ کریں گے، اب آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔


ای پیپر