Faisal Karim Kundi,PTI members,Senate tickets,Prime Minister
04 مارچ 2021 (19:56) 2021-03-04

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے ممبران سینٹ ٹکٹس بیچنے پر ان کیخلاف ہوگئے ہیں ٗ بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیر اعظم کرپشن کا بادشاہ ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بوکھلاہٹ کا شکار سلیکٹڈ وزیراعظم  کرپشن کا بادشاہ ہے۔ کون اس سلیکٹڈ سے این آر او مانگ رہاہے؟سلیکٹڈ کا آج کا خطاب چور مچاے شور کے مترادف ہے ۔قوم کو دو وقت کی روٹی سے محروم و ہنگائی کرنے والے کو پی ڈی ایم این آر او نہیں دے گی۔

انہوں نے  کہا کہ نااہل وزیراعظم اور ان کے اے ٹی ایمز کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔چینی ٗآٹا ٗادویات ٗایل این جی چوروں کو قوم پہچان چکی ہے ۔جلد قوم کو اس نااہل نکمی حکومت سے جان چھڑوا لے گی اور ملک میں حقیقی جمہوریت کا آغاز ہو گا۔اپنی سیاسی شکست کوچھپانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ۔پی ٹی آئی کے اپنے ممبران ان کے سینٹ ٹکٹس کو بیچنےپر  ان کے خلاف ہو گئے ۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی وزیر اعظم عمران خان کی قوم سے تقریر پر ردعمل دے رہے تھے۔ وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اعلان کیا کہ وہ کرپٹ ٹولے کو این آر او نہیں دیں گے۔


ای پیپر