Chief Minister,Firdous Ashiq Awan,Raj Kumari
04 مارچ 2021 (19:01) 2021-03-04

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راج کماری اور (ن) لیگ کی جھوٹی خوشی سے منافقت کی بو آرہی ہے۔ سینیٹ میں نواز شریف کے اصل بیانیے ’’نوٹ‘‘ کو عزت دو کی جیت  ہوئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جس یوسف رضا گیلانی کے اقتدار سے  جانے پر مسلم لیگ(ن) نے مٹھائی تقسیم کی تھی ٗ آج اسی شخص کے جعلسازی سے سینیٹر بننے پر جعلی راج کماری خوشی منا رہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی جھوٹی خوشی سے منافقت کی بو آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل ایوان بالا میں کرپشن کے دیوانوں نے تو ووٹ نہیں دئیے بلکہ نواز شریف کے اصل بیانیہ یعنی ’’نوٹ‘‘ کو عزت دو کے تحت یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست سے یوسف رضا گیلانی جو پی ڈی ایم کے امیدوار تھے انہوں نے حفیظ شیخ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ حکومتی ایوانوں کی طرف سے مسلسل اپوزیشن پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔


ای پیپر