Prime Minister,pm imran khan,nation,Senate elections,confidence
04 مارچ 2021 (18:43) 2021-03-04

اسلام آباد : وزیر اعظم قوم سے اپنے خطاب میں سینیٹ انتخابات میں شفافیت کیلئے حکومتی کوششیں سے آگاہ کریں گے اور قوم کو اعتماد میں لیں گے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے اپنے خطاب میں جن موضوعات پر بات کرنے والے ہیں ان میں سینیٹ انتخاب ٗ اعتماد کا ووٹ لینے کی وجوہات ٗ اور اسلام آباد سے سینٹ کی نشست ہارنے کی وجوہات شامل ہیں۔ وزیر اعظم اپنا خطاب میں بتائیں گے کہ حکومت اور وزیر اعظم نے نے سینیٹ انتخابات کو شفاف رکھنے کیلئے کیا کوششیں کیں اور وہ کیوں باآور ثابت نہ ہو سکیں۔

وہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے ان محرکات پر بات کریں گے جن کے تحت پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد سے سینٹ کی نشست ہار گئی اور حفیظ شیخ کو شکست ہوئی۔  اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان پی ڈی ایم کے بیانیہ پر بھی بات کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کا وقت بھی تبدیل کر دیا گیا تھا جو اب 6:45 کر دیا ہے ۔ اس سے عمران خان 7:30 پر خطاب کرنے والے تھے۔


ای پیپر