Prime-Minister-Imran-Khan-reluctant-to-replace-CM-Buzdar
04 مارچ 2021 (18:38) 2021-03-04

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی پنجاب بلاول بھٹو زرداری نے وفاق سے قبل پنجاب میں بھی بڑی تبدیلی لانے کا عندیہ دیدیا ،انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کب اور کس کیخلاف لانی ہے یہ ہم بتائینگے ،بلاول کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کی حکمت عملی کا فیصلہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم پر ہی طے ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردای نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان  عدم اعتماد کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا ،سینٹ الیکشن میں اپ سیٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول نے انکشاف کیا کہ گزشتہ روز ہونے والے سینٹ الیکشن میں ہمیں ووٹ دینے والوں کی تعداد کہیں زیادہ تھی لیکن وہ ایسا نہ کر سکے ،پریس کانفرنس میں بلاول کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں اتفاق رائے سے جو بھی فیصلہ ہو گا عمل کرینگے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اعتماد کا ووٹ لینے کا ڈرامہ اپنی ہار کو چھپانے کی کوشش ہے ،یہ فیصلہ اب آپ نہیں ہم لینگے کہ آپ کو عدم اعتماد کب اور کہاں کرنا ہے ،ہم اپنی جمہوری جدو جہد جاری رکھیں گے ان کو ایکسپوز کرتے رہینگے ،نئے الیکشن کے اعلان کی ہمت نہ تھی تو اخلاقی طور پر اپنا استعفیٰ جمع کرا دیتے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا یہ میں شیئر نہیں کر سکتا ،بہت سے لوگ ایسے تھے جو ووٹ دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دے سکے ،ہم عوام کی آواز پارلیمان کے اندر پہنچائیں گے اور انہیں ٹف ٹائم دینگے ،آج خان صاحب نے کہا ہے کہ مجھے ایک ایک نام پتا ہے ،ہم نے پیسوں کی بنیاد پر یہ الیکشن نہیں لڑا ،جہاں تک عدم اعتماد ہے اس کا فیصلہ متفقہ طور پر لیا جائیگا ،انہوں نے کہا جیسے ہی پی ڈی ایم ہمیں حکم دیگی ہم تحریک عدم اعتماد لے آئینگے ۔


ای پیپر