process,refunding,tickets,started,PSL 6,postponed,Cricket
04 مارچ 2021 (18:34) 2021-03-04

اسلام آباد : پی ایس ایل 6 ملتوی ہونے کے بعد ٹکٹوں کی رقم کی واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ شائقین کرکٹ گھر بیٹھے ہی اپنے ٹکٹوں کے پیسے وصول کر سکیں گے۔ پی سی بی کی طرف سے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں کی ٹکٹوں کے پیسوں کی واپسی کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔ان ٹکٹوں کی واپسی کا عمل ملک بھر میں متعین کردہ کورئیر مراکز پر ہو گا۔ 

یہ کورئیر مراکز ملک بھر کے 27 شہریوں میں دستیاب ہوں گے ۔ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر کراچی اور لاہور لیگ کے ٹکٹ ری فنڈ کر دئیے جائیں گے۔ بنک پراسیس اور عالمی وبا کی وجہ سے رقوم کی واپسی میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے لیکن شائقین کو آخر کار ٹکٹ کی رقوم ری فنڈ کر دی جائیں گی۔ شائقین کرکٹ گھر بیٹھے ہی یہ رقوم اپنے بنک اکائونٹس اور موبائل بینکنگ کے ذریعے حاصل کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ عالمی وبا کے متعدد کیسز کھلاڑیوں میں سامنے ہونے کے بعد پی ایس 6 کو پی سی بی کی طرف سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ آج فرنچائزڈ  مالکان اور پی سی بی کے درمیان ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں کراچی کنگز نے خاص طور پر پی سی بی کے انتظامات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملتوی کر  دئیے ہیں


ای پیپر