کیرئیر کے شرو ع میں نامناسب لباس پہننے کا کہا گیا ، بھارتی اداکارہ کا انکشاف
سورس:   File photo
04 مارچ 2021 (18:08) 2021-03-04

ممبئی،بھارتی اداکارہ یمی گوتھم نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں انٹری کے وقت نازیبا لباس پہننے کے لئے مجبور کیا گیا 

بھارتی اداکارہ یمی گوتھم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ آڈیشن اور میٹنگ میں جاتے وقت انہیں ایسا لباس پہننے کا کہا گیا جس میں وہ کم عمر نظر آسکیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں گیارہ سال مکمل ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ  جب وہ سادہ سی جینز اور ٹاپ میں بالی وڈ کے مقبول ترین ڈائریکٹر سے ملنے گئیں تو انہوں نے اس طرح کا لباس پہننے پر سوال کیا اور نامناسب لباس پہننے کا کہا۔

یمی گوتھم کا کہنا تھا کہ میں اس وقت  ایک بڑی پروڈکشن کے آڈیشن کے لیے گئی تھی اور آڈیشن لینے والا شخص بالی وڈ فلم انڈسٹری کا مقبول ترین ڈائریکٹر تھا، مجھے ڈیبیو فلم کے لیے شوٹ کیا جاچکا تھا تاہم اس وقت فلم کی ریلیز نہیں ہوئی تھی، ڈائریکٹر نے مجھے بتایا کہ میرا آڈیشن بہت اچھا تھا اور مجھے شارٹ لسٹ کرلیا گیا لیکن مسئلہ میری ڈریسنگ ہے۔

یمی گوتھم کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس لبا س پر اعتراض کی وجہ پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا لباس پہنوں جس میں کم عمر نظر آؤں کیونکہ ڈیبیو فلم میں آپ کی لکس کم عمر لڑکی والی ہونی چاہئے ۔ 


ای پیپر