بلی نے انتظامیہ کی دوڑیں لگوادیں، مسافروں کو متبادل ٹرین پر جانا پڑا
سورس:   File photo
04 مارچ 2021 (17:31) 2021-03-04

لندن، بلی کے سامنے انتظامیہ بے بس ہوگئی ٹرین کے مسافروں کو دوسری ٹرین پر لے جانا پڑا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سے مانچسٹر جانے والی ٹرین کی چھت پر بلی چڑھ گئی جو مسلسل کوششوں کے باوجود چھت سے نہ اترسکی ۔ 

ٹرین کو تاخیر سے بچانے کے لئے اورمسافروں کو بروقت منزل مقصود تک پہنچانے کے لئے متبادل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تمام مسافروں کو دوسری ٹرین پر سوار کراکے روانہ کردیا گیا ۔ 

ریلوے انتظامیہ 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد بلی کو ٹرین کی چھت سے اتارنے میں بالآخر کامیاب ہو گئی۔ بلی ٹرین کی چھت پر کیسے چڑھی یہ معلوم نہ ہو سکا۔ تاہم بلی کے ٹرین پر چڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

انتظامیہ کی کوشش سے بلی ٹرین کے اگلے حصے کی چھت پر آکر بیٹھ گئی ٹرین کو تقریبا 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ 3 گھنٹے بعد بلی نے ٹرین کے پاس موجود ڈبے پر چھلانگ لگائی اور بھاگ گئی۔

ریلوے اسٹیشن منیجر کا کہنا تھا  کہ ہمیں ٹرینوں کی آمدورفت کے موقع پر پرندوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے تاہم ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی بلی کی وجہ سے ٹرین تین گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئی ہے ۔ 

یاد رہے کہ دوسال قبل بھی ایک بلی کی وجہ سے ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی تھی جس پر انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا تھا ۔ 


ای پیپر