A small mistake deprived the British couple of millions of dollars in lotteries
کیپشن:   فائل فوٹو
04 مارچ 2021 (08:36) 2021-03-04

لندن: ایک چھوٹٰی سے غلطی نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان جوڑے کو کروڑوں ڈالرز کی لاٹری سے محروم کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریچل اور لیئم نے کچھ عرصہ قبل ایک لاٹری خریدی تھی، انعام کے روز ان کی خوشی کی انتہا نہیں رہی جب انہوں نے دیکھا کہ حکام نے جس جیتنے والی لاٹری کا اعلان کیا ہے، اس نمبر کی لاٹری ان کے پاس ہے۔ یہ انعام کوئی معمولی نہیں بلکہ 182 ملین یورو کا بڑا جیک پاٹ تھا۔

تاہم اس برطانوی جوڑے کیلئے یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی کیونکہ حکام کی جانب سے انھیں بتایا گیا کہ وہ دونوں تو لاٹری کا انعام جیتنے کیلئے مطلوبہ شرائط پر ہی پورا نہیں اترتے۔

ہوا یوں کہ اس برطانوی جوڑے نے لاٹری تو خرید لی تھی لیکن اس کا اندراج نہیں کروایا تھا، بس اتنی سی غلطی نے انھیں کروڑوں ڈالرز سے محروم رہ گیا اور دونوں ہاتھ ملتے رہ گئے۔


ای پیپر