Eating a good diet can help you get rid of Alzheimer's disease
کیپشن:   فائل فوٹو
04 مارچ 2021 (08:21) 2021-03-04

لاہور: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی انسان کو بھولنے کی بیماری ہے تو وہ اپنی خوراک اور نیند پوری کرکے اس سے چھٹکارا پا سکتا ہے۔

بھولنے کی بیماری کو ایمنشیا کا نام دیا جاتا ہے، یہ دراصل ایک دماغی مرض ہے جس سے انسان کو چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی بھولنا شروع ہو جاتی ہیں۔ مثلاً ہم میں سے بہت سے انسان کہیں کچھ رکھ کر بھول جاتے ہیں یا سودا سلف لینے جائیں تا یاد ہی نہیں رہتا کہ خریدنے کیا آئے تھے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ دماغی عارضے کا بڑا تعلق ہماری روزمرہ کی روٹین سے ہو سکتا ہے۔ ٹینشن، نیند کی کمی، ورزش نہ کرنا اور دیگر عوامل بھولنے کی بیماری کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

اب ایک تحقیق میں طبی ماہرین نے یہ بات پتا کی ہے کہ روزمرہ کی روٹین کیساتھ ساتھ خوراک کا بھی ہماری دماغی حالت پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ اگر ہم اپنی خوراک بہتر کر لیں تو دماغی عارضے سے بچا جا سکتا ہے۔

دماغی صحت کیلئے سبزیوں اور پھلوں کے استعمال کو بہت اچھا تصور کیا جاتا ہے۔ اگر ہم روزمرہ کے کھانوں میں یہ غذائی اجزا شامل کر لیں تو ان سے ہمارا دماغ تروتازہ رہ سکتا ہے۔

ان میں ہری سبزیاں، سلاد، مولی، گاجر بند گوبھی اور پالک جبکہ پھلوں میں سٹرابری ، کیلے اور ٹماٹر بہترین ہیں۔


ای پیپر