سینیٹ میں یوم خواتین کے حوالے سے قرارداد بھی منظور کرلی گئی
04 مارچ 2020 (21:52) 2020-03-04

اسلام آباد: سینیٹ میں یوم خواتین کے حوالے سے قرارداد بھی منظور کرلی گئی جس کو سینیٹر سیمی ایزدی نے پیش کیا اور کہا کہ یہ دن بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، اسلام خواتین کو عزت کا مقام فراہم کرتا ہے۔

بدھ کو سینیٹر نے مطالبہ کیا کہ حکومت صنفی برابری کے لیے اقدامات کرے، یہ ایوان پاکستانی خواتین کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، حکومت خواتین کے آئینی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدمات کرے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ حکومت خواتین کو ہراسانی سے تحفظ اور ملازمت میں برابری کے مواقع فراہم کرے۔


ای پیپر