پاکستان میں کرونا وائرس کی تباہی ؟چھپانے کی اصل وجہ پی ایس ایل ؟
04 مارچ 2020 (16:57) 2020-03-04

لاہور :کیا دیگر دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں کرونا وائر س سے متاثرین کی تعداد دن بدن بڑھتی جا رہی ہے ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 200 فیصد غلط ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے 5 مریض ہیں تاہم پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی بات 200 فیصد غلط ہے جب کہ ہر نزلے اور زکام کو کورونا وائرس نہ سمجھا جائے، صوبائی اور وفاقی سطح پر مل کر کام کررہے ہیں، صوبائی حکومتیں خودمختار ہیں اور اپنے لوگوں کے لیے بہتر فیصلے کررہی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے تیاری شروع کردی ہے، ڈینگی کو اسٹینڈرڈ طریقے سے قابو کریں گے اور ڈینگی کے بارے میں بھی نیشنل پروگرام لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں کورونا کا کوئی مسئلہ نہیں لہذا یہاں کے اسکول بند نہیں کر رہے۔


ای پیپر