میں نوبل انعام کا درست حقدار نہیں : عمران خان
04 مارچ 2019 (16:20) 2019-03-04

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نوبل انعام کیلئے درست حقدار نہیں ہیں ۔

اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ نوبل انعام کا اصل حقدار وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرے گا اور برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیر اعظم نے واضح الفاظ میں لکھا کہ ’’ میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں ‘‘۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں قرار داد جمع کروائی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو نوبل انعام ملنا چاہیے۔  کیونکہ انہوں نے ایٹمی جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 


ای پیپر