فوٹو بشکریہ فیس بک

مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا: ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان
04 مارچ 2019 (15:31) 2019-03-04

اسلام آباد: مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔ ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع کے لئے قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتریں گے۔ ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ پر ہوا بازوں، ایئر ڈیفنس، انجینئرنگ اور سیکیورٹی پر مامور عملے سے ملاقات کی۔

ایئر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاک فضائیہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔


ای پیپر