پی ایس ایل فور، اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
04 مارچ 2019 (14:24) 2019-03-04

لاہور: لاہور قلندز کے اہم کھلاڑی سٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی رنز مشین، سٹار کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز پاکستان نہیں آئیں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل میچز کیلئے پاکستان آنے سے معذرت کر لی۔

جنوبی افریقی بلے باز کا کہنا ہے کہ ان کو فٹنس پرابلم ہے اس لیے پاکستان میں ہونے والے میچز پر معذرت خواہ ہوں۔


ای پیپر