ابھی نندن جہاز چلانے کیلئے فٹ نہیں: بھارتی ایئر چیف
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
04 مارچ 2019 (12:52) 2019-03-04

نیو دہلی: بھارتی فضائیہ کے سربراہ میڈیا کو شواہد فراہم کرنے میں ناکام، ہم جانی نقصان کے متعلق اعداد و شمار نہیں دے سکتے۔ سربراہ بھارتی فضائیہ اہداف کو نشانہ بنانے سے متعلق بھی سوال کا جواب نہ دے سکے۔

صحافیوں کے سوالات کے دوران بھارتی ایئر چیف کی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے، انہوں نے جلد بازی میں ابھی نندن کو ان فٹ قرار دیدیا، کہا کہ ابھی نندن جہاز چلانے کیلئے فٹ نہیں۔ ابھی نندن سے متعلق فیصلہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہوگا۔

بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ رافیل جہاز ستمبر میں بھارتی فضائیہ میں شامل کئے جائیں گے۔ بالاکوٹ میں ہونے والی ہلاکتوں بارے حکومت ہی بتاسکے گی۔ ہمارے جہاز نے مطلوبہ جگہ کو ہی ٹارگٹ کیا تھا۔ بھارتی ایئرچیف سوالات کے جوابات کے دوران میڈیا کو شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ بھارتی ایئر چیف اہداف کو نشانہ بنانے کے صحافی کے سوال کا جواب بھی نہ دے سکے۔


ای پیپر