رمضان المبارک کے آخری عشرے میں چھٹیاں دی جائیں ، شیخ صالح المغامسی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ ۔۔۔ عبدلالحکیم شار ۔۔سعودی عرریبہہ
04 مارچ 2019 (11:03) 2019-03-04

مدینہ منورہ: مسجد قبا کے امام و خطیب اور معروف عالم دین شیخ صالح المغامسی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ کاش تمام مسلم ممالک رمضان المبارک کا آخری عشرہ عبادت کیلئے مختص کردیں۔

ہر مسلم ملک میں 19 رمضان کو ڈیوٹی کا آخری دن قرار دیدیا جائے، ہر مسلم ملک میں لوگ آخری عشرہ میں عبادت کیلئے یکسو ہوجائیں۔ ایسے ملازم جن کی ڈیوٹی آخری عشرے میں ضروری ہو انہیں ڈیوٹی دینے پر اعزازی محنتانے سے نوازہ جائے۔

وہ ایم بی سی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ المغامسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ ”العقال“ استعمال نہیں کرتے۔ وہ اسے نہ تو حرام سمجھتے ہیں اور نہ ہی اس کے استعمال کے بارے میں کسی شک و شبے میں مبتلا ہیں۔

سعودی عوام کا یہ قومی لباس ہے، انکی روایت ہے اور انکے لئے یہ باعث فخر ہے۔


ای پیپر