بھارت کا پائلٹ ابھی نندن کی حوالگی میں تاخیر کا پاکستان پر جھوٹا الزام بھی بے نقاب ہو گیا
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
04 مارچ 2019 (10:41) 2019-03-04

اسلام آباد: بھارت تم کتنے جھوٹ بولو گے، ہر جھوٹ تمہارا پکڑا جائے گا، بھارت کا پائلٹ ابھی نندن کی حوالگی میں تاخیر کا پاکستان پر جھوٹا الزام بھی بے نقاب ہو گیا۔

بھارتی پائلٹ کی حوالگی سے متعلق بھارت کا ایک اور پول کھل گیا، بھارت کا ابھی نندن کی حوالگی میں تاخیر کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کا جھوٹ چھپ نہ سکا، دونوں ممالک میں ابھی نندن کی حوالگی کا وقت 8 اور 9 بجے کے درمیان طے ہوا، یہ وقت بھارت کی درخواست پر باہمی طور پر طے کیا گیا۔ کیونکہ مودی سرکار واہگہ بارڈر پر اپنے پائلٹ کی واپسی کسی کو نہیں دکھانا چاہتی تھی، لیکن پاکستان نے مودی سرکار کی تمام کوششوں پر پانی پھیر دیا اور پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرتے ہوئے لائیو ساری دنیا کو دکھا دیا۔

یاد رہے کہ بھارت نے کسی چینل کو اپنی جانب کوریج نہ کرنے دی۔ واہگہ سرحد پر تقریب منسوخ کرتے ہوئے بھارتی عوام کو بھی نہ آنے دیا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا پروپیگنڈا کرتے ہوئے تاخیر کا بے بنیاد الزام پاکستان پر لگاتا رہا۔


ای پیپر