سمجھوتہ ایکسپریس مسافروں کو لے کر بھارت روانہ
کیپشن:   فائل فوٹو
04 مارچ 2019 (09:34) 2019-03-04

لاہور: پاک بھارت کشیدگی کم ہونے کے بعد سمجھوتہ ایکسپریس 150 سے زائد مسافروں کو لے کر بھارت روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث منسوخ ہونے والی سمجھوتہ ایکسپریس سے 167 مسافر سفر کریں گے۔ جمعرات کو کشیدگی کے باعث ٹرین کی بھارت روانگی کو تا حکم ثانی منسوخ کیا گیا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا۔

ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔ گزشتہ ہفتے ٹرین کے ذریعے 45 مسافر بھارت روانہ ہوئے تھے، ٹرین پیر اور جمعرات کی صبح بھارت روانہ ہوتی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بند کی گئی تھی اور اب سمجھوتہ ایکسپریس بحال کر دی ہے۔


ای پیپر