دنیا بھر میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد میں حیران کن اضافہ
04 جون 2020 (19:54) 2020-06-04

بیجنگ:جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار4 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔

پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد65لاکھ11ہزار696 تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 18لاکھ51ہزار520 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل5لاکھ 84ہزار16مصدقہ کسیز کیساتھ دوسرے، روس 4لاکھ 31ہزار715 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے ۔برطانیہ میں 2لاکھ 81ہزار270 مصدقہ کیسز ہیں۔ سپین میں 2لاکھ40ہزار326 مصدقہ کیسز اور اٹلی میں 2 لاکھ 33ہزار836مصدقہ کیسز ہیں جبکہ بھارت میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ 16ہزار 919تک پہنچ گئی ہے ۔

فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ88ہزار802اور جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 84 ہزار121تک پہنچ گئی ہے ۔ چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد84ہزار603ہوگئی ہے۔


ای پیپر