ٹائیگر فورس کرونا کو چھوڑ کر نئی مصیبت کے پیچھے پڑ گئی ،وزیر اعظم ان ایکشن
04 جون 2020 (17:26) 2020-06-04

اسلام آباد :عمران خان کی ٹائیگر فورس کو ابھی تک کرونا کیلئے تو ایکشن میں نہیں دیکھا گیا لیکن خبروں کے مطابق اب ٹائیگر فورس کو ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھی استعمال کرنے کا الٹی میٹم دیدیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کر نے کافیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹائیگر فورس سے کورونا وباء کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے خدمات لی جائیں گی،قومی رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال اور کلین اینڈ گرین مہم کیلئے بھی ٹاسک سونپا جائے گا،احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اہم ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو کامیاب جوان پروگرام اور ٹائیگرفورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے ٹائیگر فورس سے مزید محاذوں پر قومی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ۔وزیراعظم جلد رضا کار فورس کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ٹائیگر فورس سے کورونا وباء کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے خدمات لی جائیں گی،قومی رضا کاروں کو ممکنہ سیلابی صورت حال اور کلین اینڈ گرین مہم کیلئے بھی ٹاسک سونپا جائے گا،وزیراعظم ٹائیگر فورس کو کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کریں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ احساس پروگرام کے تیسرے مرحلے کیلئے بھی نوجوانوں کو حکومت سے تعاون کا موقع دیا جائے گا۔

عثمان ڈار نے بتایاکہ 1 لاکھ 65 ہزار رضا کاروں نے دی گئی ذمہ داریوں کو سر انجام دیا, پنجاب سے 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نوجوانوں نے سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ خیبرپختون خواہ سے 23 ہزار سے زائد نوجوانوں نے حکومت کی معاونت کی, زیادہ تر نوجوانوں کی تعداد پڑھے لکھے افراد پر مشتمل ہے۔ زیراعظم نے کہاکہ نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔


ای پیپر