file photo

پاکستان نے بدھ مت ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
04 جون 2020 (16:37) 2020-06-04

اسلام آباد: پاکستان نے گلگت بلتستان میں بدھ مت ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق نے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیا، کہتی ہیں بھارتی الزامات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ بھارت کے جھوٹے دعوے یہ حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔

عائشہ فاروق نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے دہشت گردوں کو افغانستان جانے سے روکے۔ القائدہ کا لیڈربھارتی شہری بھی گزشتہ سال افغانستان میں مارا گیا تھا، عالمی ادارے کی رپورٹ غلط انداز میں پیش کئے جانے کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔


ای پیپر