سیاہ فام کے قتل پر ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن
04 جون 2020 (15:28) 2020-06-04

واشنگٹن : امریکی صدر جو سیاہ فام شہری کے قتل پر احتجاج کرنے والوں کو بار بار فوج تعینات کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، اب یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ جارج کے ساتھ جو ہوا وہ ایک خوفناک واقعہ تھا، ایسا کبھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔

وائٹ ہاؤس میں ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت قوم کو امن و امان کی ضرورت ہے، خراب لوگوں کا گروپ فلائیڈ کی موت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ میئر کو بدامنی کے خلاف اقدامات کرنے چائیے تھے جبکہ وہ روتے رہے۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جو لبرل مئیرز کورونا وائرس پر لوگوں کو گھروں میں رکھ سکتے ہیں وہ لوٹ مار پر کمزور ہو گئے۔اب بھی وقت تھا انہیں اس معاملے پر حقیقی آواز بلند کرنی چاہیے تھی تاکہ سچ عوام کے سامنے آ سکتا۔


ای پیپر