ایس او پیز کی خلاف ورزی، پنجاب حکومت کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ
کیپشن:   file photo
04 جون 2020 (13:18) 2020-06-04

لاہور: لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی، پنجاب حکومت کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت لاہور، فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں کارروائی کرے گی۔ خلاف ورزی کی مرتکب بڑی مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی مارکیٹس اور دکانیں سیل کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ انڈسٹریل ایریا، فیکٹریز، ٹرانسپورٹ اور مارکیٹس کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کارروائی این سی او سی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق کی جائے گی۔


ای پیپر