چین کے مسافر طیاروں کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی: ٹرمپ
کیپشن:   file photo
04 جون 2020 (10:45) 2020-06-04

نیویارک: ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے مسافر بردار طیاروں کو 16 جون سے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ حکم بیجنگ کے اقدام کے ردعمل میں ہے، جس کے تحت امریکی فضائی کمپنیوں کی چینی مارکیٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی پروازوں پر پابندی کا حکم 16 جون سے نافذ العمل ہوگا، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگر اس سے پہلے اس پر عمل درآمد چاہتے ہیں تو وہ ایسا کرسکتے ہیں۔


ای پیپر