کترینہ کیف کی بے وفائی پر سلمان خان کے طعنے
04 جون 2019 (22:55) 2019-06-04

ممبئی : بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے داکارہ کترینہ کیف کو طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مجھے چھوڑ دیا تھا۔

ایک ٹی وی شو میں میزبان نے کترینہ کی فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے حاضرین کو بتایا کہ فلم دے دنا دن کی شوٹنگ کے دوران کترینہ نے وزن کم کرنے اور بہترین فٹنس پانے کے لیے اسموتھیز تک کا استعمال چھوڑ دیا تھا۔ جس پر سلمان خان نے کترینہ پر طنز کرتے ہوئے فورا کہا کہ انہوں نے اسموتھیز کیا، مجھے بھی چھوڑ دیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان بالی ووڈکے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے افیئرسے متعلق کئی باراپنی سابقہ گرل فرینڈ کو میڈیا کے سامنے باتیں سنا چکے ہیں کہ انہوں نے مجھے چھوڑ کر رنبیر کواپنا لیا تھا۔ سلمان خان اور کترینہ کیف میں 4 سال تعلق رہنے کے بعد 2009 میں علیحدگی ہو گئی تھی مگر دونوں آج بھی ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں۔


ای پیپر