Photo Credit Social Media

 ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا
04 جون 2018 (21:40) 2018-06-04

لندن:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کتاب عمران خان کے دوست زلفی بخاری ، کرکٹر وسیم اکرم ، تحریک انصاف کی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر انیلہ خواجہ پر بھی الزامات لگائے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی شادی میں خرابی کا ذمہ دار سابق شوہر اعجاز رحمان کو قرار دے دیا ۔ چاروں کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بجھوا دیا گیا اور14جون تک جواب طلب کر لیا گیا ۔

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق ریحام خان کی کتاب سے کچھ نئے انکشافات سامنے آگئے ۔انہوں نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری ، وسیم اکرم ، انیلہ خواجہ اور اعجاز رحمان پر بھی الزامات لگائے ، کتاب کے صفحہ 402اور572پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق انتہائی گھناﺅنے الزامات لگائے ۔ اپنی پہلی شادی کی تباہی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قرار دے یا۔

صفحہ417,243اور458پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام لگایا گیا ۔ کتاب میں انیلہ خواجہ کو عمران خان کی چیف آف حرم قرار دیا گیا ۔ کتاب کے صفحہ402اور572پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق انتہائی گھناﺅنے الزامات لگائے گئے ۔ زلفی بخاری پر لندن کی ایک خاتون کا اسقاط حمل گرانے کا الزام لگایا گیا۔ وسیم اکرم ، انیلہ خواجہ ، زلفی بخاری اور اعجاز رحمان کی جانب سے ریحام کو قانونی نوٹس بجھوایا گیااور14جون تک جواب طلب کر لیا گیا۔


ای پیپر