Source : INP

 عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو نوازشریف لاہور سے اسلام آبا د بھی آسکتے ،مریم نواز
04 جون 2018 (21:16) 2018-06-04

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انتباہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو نوازشریف لاہور سے اسلام آبا د بھی آسکتے ،  عمران نے چار ماہ تک دھرنے کے نام پر ڈیرے لگائے رکھے لیکن عوام باہر نہیں نکلے اگر وہ اوچھے ہتھکنڈوںسے باز نہ آئے تو عوام کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت انہیں بزور قوت روک نہیں سکے گی ۔

نوازشریف کا مقابلہ کرنے والوں کو دکھاﺅ مسلم لیگ (ن) کے شیر میدان میں موجود ہیں ۔ پیر کو یہاں ای الیون میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں شامل کوئی مثال نہیں ملتی کہ روزے کی حالت میں 50ڈگری کی گرمی ہو ایسے میں ورکروں نے جوش وخروش کے تاریخی ریکارڈ قائم کر دیے ، مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آئی ، نوازشریف کا مقابلہ کرنے والوں کو دکھاﺅ مسلم لیگ (ن) کے شیر میدان میں موجود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہر طرح ہتھکنڈے استعمال کر کے دیکھ لیے، دھمکیں بھی دیں ، نواز شریف کی بیٹی کو عدالت میں پیش کر کے دکھا دیا لیکن وہ مسلم لیگ (ن) کے ورکروں کا اپنے قائد سے محبت کا رشتہ ختم نہ کر سکے ، جب انہیں اپنی شکست سامنے نظر آئی تو ممکنہ شکست کے خوف سے میدان خالی کر کے بھاگ کھڑے ہوئے ۔

مریم نواز نے کہا کہ چکوال کا الیکشن ہو یا افطار کنونشن مسلم لیگ (ن) اپنی دھاک بیٹھا دی۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے آپ کی ووٹ کی عزت کا پرچم تھام رکھا ہے ، نوازشریف کو ووٹ دینے کا مقصد پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنا ، الیکشن قریب آ چکے ہیں ، دھونس، دھمکیاں ، دھاندلی کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔

نوازشریف وہی کہتا ہے جو ملک کا آئین کہتا ہے ، الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اگر دھاندلی ہوئی تو نوازشریف اسلام آباد سے لاہور جا سکتا ہے تو پھر لاہور سے اسلام آباد آسکتا ہے ، عمران نے چار ماہ تک دھرنے کے نام پر ڈیرے لگائے رکھے لیکن عوام باہر نہیں نکلے اگر وہ اوچھے ہتھکنڈوںسے باز نہ آئے تو عوام کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت انہیں بزور قوت روک نہیں سکے گی ۔


ای پیپر