عوام کے ووٹ کی پرچی پھاڑنے والے کو عوام آئندہ مثالی سزا دے گی:نواز شریف

04 جون 2018 (20:53)

اسلام آباد: نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی دم توڑ رہی تھی جب مجھے عمر بھر کے لیے نااہل کر دیا گیا۔ کیا میں نے کوئی کرپشن کی تھی؟ کیا میں نے پاکستان کے خزانے میں خوردبرد کی؟


اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک اقامے پر وزیراعظم ہاو¿س سے نکال دیا گیا، یہ پاکستان پر ظلم ہے، کیا یہ فیصلے منظور ہیں، اس فیصلے کو واپس ہونا چاہیے یا نہیں؟25 جولائی کو قوم کا امتحان آرہا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہی یہ ہے کہ گو عمران گو، لاڈلے خان نے ہمیں کام کرنے نہیں دیا، اگر ہمیں کام کرنے دیا جاتا تو سو گنا زیادہ کام کرتا۔ جھوٹے خان بتائیں خیبرپختونخوا میں کیا کیا؟ میں جو کہتا ہوں وہ کرکے دکھاتا ہوں، 10 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی، آج غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پھر شروع ہوگئی ہے۔


نواز شریف نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی پرچی پھاڑنے والے کو عوام آئندہ مثالی سزا دے گی، ملک کی ٹانگیں کھینچنے والے اپنے انجام تک پہنچیں گے، عوام کو کسی قیمت پر کوئی دھاندلی نہیں ہونے دینی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی میڈیا 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پری پول دھاندلی کی رپورٹ دے رہا ہے ۔ عالمی میڈیا انتخابات کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھا رہا ہے ،تاہم پاکستان کے مفاد اور آئین کی بالا دستی کیلئے بے شمار مشکلات کا سامنا کر رہا ہوں۔

مزیدخبریں