گوئٹے مالا، آتش فشاں پھٹنے سے 32 افراد ہلاک، 300زخمی
04 جون 2018 (17:10) 2018-06-04

گوئٹے مالا:لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک آتش فشاں کے پھٹنے سے 32 افراد ہلاک اور 300زخمی ہو گئے،ہلاک شدگان میں امدادی کارکن بھی شامل ہیں، لاوے سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاطینی امریکی ملک گوئٹے مالا میں ایک آتش فشاں کے پھٹنے سے کم از کم پچیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ہنگامی امداد کے محکمے کے ارکان بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس دوران تین سو شہری زخمی بھی ہوئے جبکہ لاوے سے متاثرہ افراد کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔ دھوئیں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے فضائی سفر بھی روکنا پڑ گیا۔ گزشتہ برسوں کے دوران اس پہاڑ سے اتنے وسیع پیمانے پر لاوا ابلنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔


ای پیپر