چوہدری نثار پرانے دوست ہیں، ہمیشہ رہیں گے، شہباز شریف

04 جون 2018 (17:01)

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں، ہمیشہ رہیں گے، چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ملے گا، وہ ناراض ضرور ہیں مگر جلد مان بھی جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے پارٹی ٹکٹ کےلئے تاحال درخواست نہیں دی۔2013میں پارٹی کا 35رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ تھا چوہدری نثار علی خان پارلیمانی بورڈ کا حصہ تھے ، اس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پیش پیش تھے لیکن اس بار چوہدری نثار کو مرکزی پارلیمانی بورڈ کا ر کن بھی نہیں بنایا گیا۔

اس دفعہ شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری نثار پرانے دوست ہیں ہمیشہ رہیں گے، چوہدری نثار ٹکٹ مانگیں یا نہ مانگیں انہیں ٹکٹ ملے گا، وہ ناراض ضرور ہیں مگر جلد مان بھی جاتے ہیں ۔

مزیدخبریں