Photo Credit Yahoo

چیف جسٹس نے کالا باغ ڈیم سے متعلق سماعت مقرر کرنے کا حکم دیدیا
04 جون 2018 (14:57) 2018-06-04

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق مقدمات کو آئندہ ہفتے مقرر کرنے کا حکم دیدیا‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز سے متعلق تمام مقدمات آئندہ ہفتے سنیں گے‘ ہفتہ کو کراچی اور اتوار کو لاہور میں پانی سے متعلق کیسز سنیں گے۔

پیر کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کالا باغ ڈیم اور پانی سے متعلق مقدمات آئندہ ہفتے مقرر کرنے کا حکم د یدیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیمز سے متعلق مقدمات آئندہ ہفتے سنیں گے۔ پانی کی کمی سب سے بڑا مسئلہ ہے مقدمات سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریز میں سنیں گے۔ اب سپریم کورٹ کی سب سے بڑی ترجیح پانی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہم نے اپنے بچوں کو پانی نہیں دیا تو کیا دیا؟ چیف جسٹس نے کہا کہ ہفتہ کو کراچی اور اتوار کو لاہور میں پانی سے متعلق کیسز سنیں گے۔ بیرسٹر ظفر اﷲ نے بتایا کہ بیس سال سے پانی اور ماحولیات سے متعلق کیس لڑرہا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہاکہ میں نے 32,32سال پرانے مقدمات نکالے ہیں۔ پانی پاکستان کی بقاءہے اس حوالے سے تمام پٹیشنز نمٹائیں گے۔ تمام متعلقہ افراد تیار ہوجائیں بھارت نے ڈیم بنا لئے دریائے جہلم اور نیلم خشک ہوگئے۔


ای پیپر