کورونا سے بچاؤ: انڈین شہری نے سونے کا ماسک بنوا لیا
04 جولائی 2020 (17:53) 2020-07-04

ممبئی : کورونا وائرس کی وبا پھیلنے اور اس سے بچاؤ کے لیے ماسک کو ضروری قرار دیے جانے کے بعد دنیا بھر میں طرح طرح کے ڈیزائن کے ماسک دیکھنے کو مل رہے ہیں لیکن کیا کوئی اس حد تک بھی جا سکتا ہے کہ سونے کا ماسک ہی تیار کروا لے؟

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر کے شہر پُونے میں ایک شخص نے تقریباً تین لاکھ انڈین روپے کا ماسک بنوایا ہے، انڈین نیوز ایجنسی شنکر کرادے کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک باریک ماسک ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے سوراخ ہیں تاکہ سانس آسانی سے لی جا سکے، لیکن مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ اس کا کوئی فائدہ بھی ہے یا نہیں۔

شنکر نامی اس شخص کو سونے کے زیورات پہننے کا شوق ہے اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سونے کے ماسک کے علاوہ ان کے ہاتھوں میں سونے کی انگوٹھیاں اور گلے میں سونے کی چینز ہیں،انہیں یہ آئیڈیا سوشل میڈیا پر چاندی کا ماسک پہنے ایک شخص کو دیکھ کر آیا۔


ای پیپر