سکول کھولنے سے متعلق حکومت کااہم اعلان
04 جولائی 2020 (15:52) 2020-07-04

لاہور: لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکول کھولنے سے متعلق حکومت نے اہم اعلان کر دیا، حالات بہتر ہونے پر 15 اگست تک تمام سکول کھول دئیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر برائے سکول ایجو کیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے تمام سکول کھول دیں گے، سکولوں میں بیک وقت تمام طلبہ کو پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی، پہلے مرحلے میں صرف ضروری کلاسز شروع کی جائیں گی، ایک کمرہ جماعت میں صرف 20 طلبہ کو بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 619 ہوگئی۔


ای پیپر