Image Source : Twitter

مضبوط اور مستحکم جمہوریت میں ہی ملک کی بقا اور سلامتی ہے:آصف زرداری
04 جولائی 2019 (20:23) 2019-07-04

کراچی : آصف علی زردای نے اپنے ایک پیغام میںکہا کچھ عناصر ایک دفعہ پھر 18ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں ، 18ویں ترمیم سے صوبوں کو خود مختاری ملی ہے ،آئین سے انحراف کے مضر اثرات ہونگے جس کا ملک اب متحمل نہیں ہوسکتا ،مضبوط اور مستحکم جمہوریت میں ہی ملک کی بقا اور سلامتی ہے ، آصف زرداری نے ایک دفعہ پھر واضح پیغام دیتے ہوئے کہا دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آئین کی حکمرانی ،پارلیمان کی بالادستی کے اصول سے نہیں ہٹا سکتی ۔

5جولائی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ 5جولائی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے ،5جولائی کو جمہوریت پر شب خون مار ا گیا ،فرقہ وارانہ تعصب ،کلاشنکوف کلچر ،ہیروئن کی لعنت کو فروغ دیا گیا ،دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آئین کی حکمرانی ،پارلیمان کی بالادستی کے اصول سے نہیں ہٹا سکتی ۔

آصف زرداری نے کہا عدم برداشت انتہا پسندی کو جنم دینے والی سوچ کو شکست دینے کی ضرورت ہے ،غیر جمہوری عناصر کے پاس صرف الزام تراشی کا ہتھیا ر ہو تا ہے تاکہ جمہوری سوچ کو دبا یا جا سکے ،انہوں نے کہا کچھ عناصر 18ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا 18ویں ترمیم سے صوبوں کو خود مختاری ملی ہے ،آئین سے انحراف کے مضر اثرات ہونگے جس کا ملک اب متحمل نہیں ہوسکتا ،مضبوط اور مستحکم جمہوریت میں ہی ملک کی بقا اور سلامتی ہے ۔


ای پیپر