یہ تبدیلی ،یہ نیا پاکستان عوام کیلئے عذاب بنا ہو ا ہے :بلاول بھٹو
04 جولائی 2019 (19:18) 2019-07-04

مہمند : بلاول بھٹو نے مہمند جلسے سے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا موجودہ حکومت عوام کو بیروزگاری کے دلدل میں دھکیل رہی ہے، یہ کیا نیا پاکستان ہے جہاں آٹا ،چینی ،گھی ،کپڑوں سمیت ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ، یہ تبدیلی یہ نیا پاکستان عوام کیلئے عذاب بنا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا جب تک جمہوری حقوق محفوظ نہیں ہونگے اس وقت تک معاشی حقوق بھی محفوظ نہیں ہو نگے ، بلاول نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ کیسا نیا پاکستان ہے جب آٹا ،چینی ،گھی ،کپڑوں سمیت ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے ،حکومت چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کر رہی ہے ، پنشن میں اضافہ نہ کرکے بزرگوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے ،، یہ تبدیلی یہ نیا پاکستان عوام کیلئے عذاب بنا ہوا ہے ، انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا آئین پر آنچ نہیں آنے دینگے ،جمہوری اور معاشی حقوق کا دفاع کرینگے ۔

تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بیروزگاری کی دلدل میں دھکیل رہی ہے ،دھاندلی زدہ حکومت نے دھاندلی کرکے بجٹ پاس کروایا ، یہ پاکستان کا نہیں پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کا بجٹ ہے ،مہنگائی کے سونامی میں عوام کو ڈبو دیا گیا ہے ،دشمن بجٹ سے عوام کا خون چوسا جا رہا ہے ،سبزی ،چینی ،ڈیزل ،روٹی اور پٹرول سب مہنگا کر دیا گیا ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا حکومت کا دہرا نظام ہے ،جھونپڑی حرام اور بنی گالا حلال ہے ،رانا ثنا ءاللہ کی منشیات حرام اور وزیر اعظم کی منشیات حلال ہے ،ایم کیو ایم کی فارن فنڈنگ حرا م اور پی ٹی آئی کی حلا ل ہے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا اب نئے پاکستان کے نام پر آپ کے سارے حقوق چھینے جا رہے ہیں ، یہ سارے حقوق ہم نے لڑ کر لیے ہیں جانیں دے کر چھینے ہیں ۔

بلاول بھٹو نے کہا الیکشن کمیشن جاگو ،الیکشن کمیشن اپنا آزاد کردار ادا کرو ، یہ ہمارے ادارے ہیں انہیں متنازع نہ بنا یا جا ئے ،میرے حلقہ کا آج بھی فارم 45لاپتہ ہے ۔

بلاول نے کہا سابق صدر کا انٹرویو نہیں چل سکتا یہ کس قسم کی آزادی اور جمہوریت ہے ۔


ای پیپر