لاہور میں شدید گرمی کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا

کیپشن: Image Source : NNI
04 جولائی 2019 (17:25) 2019-07-04
لاہور :شدید گرمی کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا ،شدید طوفان نے کئی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم کر دیا ۔
لیسکو کے کئی فیڈر ٹرپ کرنے سے شہر کے مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم بدل گیا ، لاہور کے علامہ اقبال روڈ ،کینال روڈ ،ڈیوس ،گڑھی شاہو اورایجرٹن روڈ پر شدید بارش نے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔