پی ٹی آئی کی 21رکنی کور کمیٹی قائم
04 جولائی 2019 (12:56) 2019-07-04

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے پاکستان تحریک انصاف کی 21رکنی کور کمیٹی قائم کردی گئی جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی سربراہی عمران خان کریں گے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کور کمیٹی کے سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے۔ کور کمیٹی کے ارکان میں عبدالعلیم خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری، ارشد داد، بابر اعوان، فواد چوہدری غلام سرور خان، محمود خان، عاطف خان، محمد میاں سومرو اور مرادسعید کمیٹی میں شامل ہیں۔

نعیم الحق، پرویز خٹک، قاسم خان سوری، سیف اللہ نیازی، عثمان بزدار، یار محمد رند، شفقت محمود، سید علی حیدر زیدی اور سید شبلی فراز بھی کور کمیٹی کی رکنیت کے لیے نامزد ہیں، اہم قومی، سیاسی و تنظیمی معاملات پر غور و خوض اور پالیسی سازی کیلئے کور کمیٹی کے اجلاس بلوائے جائیں گے۔


ای پیپر