فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

حج آپریشن شروع، نجی ائیر لائن 216 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ روانہ
04 جولائی 2019 (10:44) 2019-07-04

لاہور: حج آپریشن کا آغاز ہو گیا، نجی ائیر لائن پہلی پرواز لاہور ائیرپورٹ سے 216 عازمین حج لے کر مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوگئی۔

صوبائی وزیر مذہبی امور سید سعید الحسن، دیگر حکام اور عازمین حج کے عزیزو اقارب نے الوداع کیا۔ اس موقع پر ججاز مقدس جانے والوں کو پھولوں کے ہار ڈالے اور دعا کی گئی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کہتے ہیں عازمین حج کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عازمین کو حج کی سہولت دینے پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کل باقاعدہ طور پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز کل سے ہو گا اور 17 اگست سے حاجیوں کی وطن واپسی شروع ہوگی اور پوسٹ حج آپریشن 14 ستمبر تک مکمل ہوگا۔


ای پیپر