Source : Yahoo

سپریم کورٹ نے ڈیمز بنانے کا حکم دے دیا
04 جولائی 2018 (18:56) 2018-07-04

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامیر بھاشا ڈیم اورمہمند ڈیم کی فوری تعمیرکاحکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نےڈیموں کی تعمیرسے متعلق مختصرفیصلہ سناتے ہوئے دیامیر بھاشا ڈیم اورمہمند ڈیم کی فوری تعمیرکاحکم دے دیا ۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریماکس میں کہا کہ پانی ملک اورعوام کی بقاکیلئے ضروری ہے، اس کو محفوظ کیا جانے چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان کوپانی کی قلت کاسامنا ہے، پانی کامسئلہ حل نہ ہوا توبحران شدیدہوجائےگا،ڈیموں کی تعمیرمیں قوم کومددکرناہوگی، ڈیمزکی تعمیرکیلئے عالمی مالیاتی ادارے بھی تعاون کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کا اتفاق ہو تو کالا باغ ڈیم بھی بن سکتا ہے۔


ای پیپر